25 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کے وزیردفاع کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ شام کے مسائل کا حل شام کے اندر موجود ہے اور ایران شام میں ہر قسم کی فوجی مداخلت کا مخالف ہے۔

ابنا: لبنان کے وزیر دفاع فائز غصن نے آج سہ پہر کو ایرانی وزیر خآرجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کے وزیردفاع کے ساتھ ملاقات  میں کہا کہ  شام کے مسائل کا حل شام کے اندر موجود ہے اور ایران شام میں ہر قسم کی فوجی مداخلت کا مخالف ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں  تہران و بیروت کے باہمی روابط اور تعلقات میں فروغ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران لبنان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران علاقہ میں امن و ثبات کا خواہاں ہے کیونکہ امن و ثبات کے سائے میں علاقائي ممالک ترقی و پیشرفت حاصل کرسکتے ہیں صالحی نے کہا کہ علاقائي عوام کی بیداری اور غیر علاقائی طاقتوں کے فوجیوں کے علاقہ سے انخلا کے بعد فلسطینی عوام کے مصائب و مشکلات بھی ختم ہوجائیں گے انھوں نے کہا کہ بعض خلیجی عرب ممالک غیر علاقائی طاقتوں کی علاقہ میں مداخلت کا باعث ہیں اور انھیں فوجی اڈے فراہم کئے ہوئےہیں  اور امریکہ سے وابستہ بعض عرب حمکراں ،اسلام اور مسلمانوں کو کمزور کرنے کا اصلی سبب ہیں۔

لبنان کے وزیر دفاع نے بھی اس ملاقات میں ایران اور لبنان کے باہمی تعاون کو اہم اور مثالی قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائيل پر 33 روزہ جنگ میں لبنانی عوام کی کامیابی میں ایران کا بہت بڑا حصہ ہے۔ اس نے شام میں امریکی اور بعض عرب حکام کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت اور عوام کو اسلامی مقاومت کی حمایت کرنے کی سزا دی جارہی ہے اور شام کے عوام اس بحران سے آسانی کے ساتھ نکل جائیں گے اور امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کو پشمیانی کے سوا کچھ نہیں ملےگا۔
......... 
/169